پاکستان
10 جون ، 2012

بجلی کی طلب توقعات سے زیادہ بڑھی، بحران پر قابو نہیں پاسکے، جہانگیر بدر

بجلی کی طلب توقعات سے زیادہ بڑھی، بحران پر قابو نہیں پاسکے، جہانگیر بدر

لاہور … پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری سینیٹر جہانگیر بدر نے تسلیم کیا ہے کہ موجودہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو نہیں پاسکی اور نہ ہی بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرسکی ہے جبکہ بجلی کی طلب میں اضافہ بھی ان کی توقعات سے بڑھ کر ہوا ہے۔ لاہور کے علاقے سبزی منڈی کوٹ لکھپت میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بحران میں اضافے کے اسباب میں آبادی کا بڑھنا اور بجلی چوری شامل ہیں، تاہم اس بحران کی ذمہ دار صرف پیپلزپارٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 سالہ پرویز مشرف دور میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ آج کی بجلی بھی شہید بے نظیربھٹو کی دی ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بجلی چوری کا آغاز شریف برادران نے کیا۔ جہانگیر بدر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ گیت تو حبیب جالب کے گاتے ہیں مگر ان کے افسر سبزی یہاں سے مفت لے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :