10 جون ، 2012
نوابشاہ … قائم مقام چیئرمین جسقم ڈاکٹر نیاز کالانی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار آباد منصوبہ سندھ سے دشمنی ہے، نوابشاہ میں سکرنڈ کے مقام پر جسقم کے زیر اہتمام سندھ کی ممکنہ تقسیم کے خلاف اور بشیر قریشی کی موت کی تحقیقات کرانے کے مطالبے پر احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا گیا، مشتعل کارکنوں نے پتھراوٴ کر کے قومی شاہراہ بلاک کردی۔ سکرنڈ بائی پاس پر نکالی جانے والی ریلی کی قیادت قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ ذوالفقار آباد منصوبہ سندھ دشمن منصوبہ ہے جس کا مقصد سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت نہیں آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ کے لئے اپنی پیشانی رگڑنی پڑے گی ،ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ وزیر داخلہ منظور وسان چئیرمین بشیر خان قریشی کی موت کی تحقیقات میں سنجیدہ تھے اس وجہ سے ان کو ہٹا دیا گیا ،ریلی میں مشتعل کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔