پاکستان
10 جون ، 2012

کراچی: مشرف کالونی میں گینگ وار کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

کراچی: مشرف کالونی میں گینگ وار کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

کراچی … کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں گینگ وار میں ملوث ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ رات سے ابتک شہر کے دیگر علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مرنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشرف کالونی میں لیاری سے نقل مکانی کرنے والے گینگ وار میں ملوث حاجی سلامو کے خاندان کے افراد پر حملہ کیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں سلامو کا بھائی شہزاد چارلی، دیگر رشتہ دار وسیم، بشیر اور کمال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عبدالسلام بلوچ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نوجوان اظہر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گینک وار کے ملزمان نے سلامو گروپ کو لیاری میں آپریشن کے دوران مدد کیلئے کہا تھا، سلامو گروپ نے مدد سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سے دونوں گروپوں میں اختلاف شروع ہوا تھا۔ زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو طبی امداد اور ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال پہنچایا گیا، ہلاک ہونے والے افراد کی خواتین رشتہ داروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور 50 سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر فائرنگ کی۔ جبکہ اس سے قبل لیاقت آباد کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں، ہلاک ہونے والے لیاقت آباد کے رہائشی ہیں، ماڑی پور، گولیمار اور پاکستان چوک پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے، رات گئے پی آئی بی کے علاقے نشتر بستی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ ایم کیو ایم کے رہنما اور وزیر صحت سندھ صغیر احمد کا کہناہے کہ سہیل حسین متحدہ قومی موومنت کا کارکن ہے۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مزید خبریں :