کاروبار
14 جون ، 2016

فیصل آباد: ٹیکس نادہندگان کیخلا ف کارروائی ، 40 دکانیں، 25 گودام سیل

فیصل آباد: ٹیکس نادہندگان کیخلا ف کارروائی ، 40 دکانیں، 25 گودام سیل

 


فیصل آباد میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلا ف کارروائی کے دوران 40 دکانوں اور 25 گوداموں کو سیل کردیا۔


محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگا ن کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور حتمی نوٹسز ملنے کے باوجود ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی املاک کو سیل کیاجارہا ہے ۔


آج صبح بھی محکمہ کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے دوران سرگودھا روڈ پر واقع اقبال مارکیٹ کو سیل کردیا گیا۔


مارکیٹ میں واقع 45 دکانوں اور 25 گوداموں کے ذمہ 5 لاکھ 23 ہزار روپے ٹیکس واجب الادا تھا۔ ڈائریکٹر ایکسائز احمد سعید کے مطابق ٹیکس وصولی کے بعد ہی سیل کی گئی املاک کو کھولا جائے گا۔

مزید خبریں :