کھیل
14 جون ، 2016

یوروکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

یوروکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

 


یوروکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پرتگال کے کرسچیانو رونالڈو بھی ایکشن میں دکھائی دینگے ۔میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرےگا۔


یورو کپ فٹبال میں آج گروپ ایف کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔دن کے پہلے میچ میں آسٹریا کا مقابلہ ہنگری سے ہوگا۔یہ میچ رات نو بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔


دوسرے میچ میں پرتگال کی ٹیم سامنا کرے گی آئیس لینڈ کا۔ا س میچ میں پرتگال کے اسٹرئیکر رونالڈو بھی ایکشن میں دکھائی دینگے ۔


دیگر کھلاڑیوں میں پیپے اور نانی شامل ہیں ۔دوسری جانب آئس لینڈ کی ٹیم ہے جو فیفا رینکنگ میں 34 ویں نمبر پر ہے۔


پرتگال اور آئیس لینڈ کے درمیان میچ رات بارہ بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائےگا ۔

مزید خبریں :