10 جون ، 2012
پشاور … پنجاب حکومت نے اسامہ بن لادن سے متعلق امریکا کو معلومات دینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے معذرت کرلی ۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی ، ڈاکٹر شکیل آفری کو سینٹرل جیل پشاور سے اڈیالہ یا رحیم یار خان جیل منتقل کرنے کا امکان تھا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم پنجاب نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے معذرت کرلی ہے۔