15 جون ، 2016
ممکنہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے واشنگٹن ڈی سی میں برنی سینڈرز کو شکست دے کر صدارتی نامزدگی کا آخری مقابلہ بھی جیت لیا۔
واشنگٹن ڈی سی میں ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری انتخابات منعقد ہوئےجس میں ہلیری کلنٹن نے 79 فیصد کے قریب ووٹ لے کر صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیا۔ ان کے حریف برنی سینڈرز نے 21 فیصد ووٹ ملے۔
واشنگٹن ڈی سی پرائمری کے ساتھ ہی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخابی عمل مکمل ہو گیا ہے ۔
گزشتہ ہفتے صدر باراک اوباما ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کے لیے ہیلری کلنٹن کی توثیق کرچکے ہیں تاہم آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار کی باضابطہ نامزدگی کا اعلان اگلے ماہ ہونے والی پارٹی کنونشن میں کیا جائے گا۔