کھیل
10 جون ، 2012

یورو کپ: اسپین کا مقابلہ اٹلی اور آئر لینڈ، کروشیا کے مد مقابل ہوگا

یورو کپ: اسپین کا مقابلہ اٹلی اور آئر لینڈ، کروشیا کے مد مقابل ہوگا

وارسا … یورو کپ فٹ بال میں آج کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسپین اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، دوسرے میچ میں آئرلینڈ اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گینسک میں اٹلی اور اسپین کی ٹیموں کے درمیان میچ سب کی نگاہوں کا مرکز ہے۔ ورلڈ اور یورپیئن چیمپئن اسپین کی ٹیم کو پہلے ہی میچ میں سخت حریف اٹلی کا سامنا ہے لیکن توقع ہے کہ اسٹار کھلاڑیوں سے سجی یہ ٹیم اپنے مداحوں کی توقعات پر پورا اْترے گی۔ دوسرا میچ پوزنین میں کروشیا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے 12 بجے شروع ہوگا ۔

مزید خبریں :