16 جون ، 2016
چیچہ وطنی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے شوہر کے قتل کے بعد خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں میں پیش آیا۔
لڑکے اورلڑکی نے چار ماہ پہلے پسند کی شادی کی تھی،جس سے لڑکی کا بھائی خوش نہیں تھا،چند روز قبل برادری کے لوگوں نے فریقین میں صلح کرادی تھی۔
گزشتہ رات لڑکی کے بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے اس کے شوہر کو قتل کردیا،شوہر کی تدفین کے بعد لڑکی نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق واقعے کے ملزم کو ڈکیتی کے مقدمات میں بھی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔