پاکستان
11 جون ، 2012

ہمارا چیپٹر ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،الطاف حسین

ہمارا چیپٹر ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،الطاف حسین

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او کو ختم کرنے کی سازش کی گئی ،اور اس مقصد کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال بھی کیا گیا،مگر الطاف حسین کا چیپٹر ختم کرنے والے خود ختم ہوگئیتاہم الله تعالی ٰ کا شکر ہے کہ میں تو شہیدوں کے لہوکے صدقے آج بھی ساتھیوں اور قوم سے مخاطب ہوں تاہم جنرل آصف نواز کا چپیٹر کئی نظر نہیں آرہا ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہاراتوار اور پیر کی درمیانی شب اے پی ایم ایس او کی یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے نائن زیرو پر عوام اور کارکنان کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائد تحریک الطاف حسین نے کہا کہ ہم پر ہنسنے والوں پر آج زمانہ ہنس رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ الله تعالیٰ مظلوموں کو ہمیشہ انصاف فراہم کرتا ہے اور ظالموں کی پکڑ کرتا ہے۔جو آج سب کے سامنے ہے۔انھوں نے کہا کہ بتانا چاہتاہوں کہ کراچی میں دہشتگرد گروہوں کی مدد کون کررہا ہے۔خطاب رات گئے دیر تک جاری ہے۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم کے کارکنا ن انتہائی پرجوش انداز میں قائد تحریک کے خطاب کے دوران اپنے پرجوش نعروں سے انکا خیر مقدم کرتے رہے۔

مزید خبریں :