پاکستان
17 جون ، 2016

منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کا اسٹیٹ بینک سے رابطہ

منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کا اسٹیٹ بینک سے رابطہ

ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں برطانیہ کے فراہم کردہ ثبوتوں کی روشنی میں اسٹیٹ بینک پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے۔


ایف آئی اے کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ا بتدائی تحقیقات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رقوم براہ راست برطانیہ نہیں بھیجا کرتے تھے بلکہ زیادہ تر رقم متحدہ عرب امارات کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان سے منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت مانگے ہیں جو اکٹھے کیے جار ہے ہیں، تاہم دستاویزات کی عدالتی توثیق کے باعث ثبوتوں کی برطانیہ کو فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے کیونکہ برطانوی حکام نے متعلقہ ثبوت عدالتی تصدیق کے ساتھ مانگے ہیں۔


 

مزید خبریں :