پاکستان
11 جون ، 2012

مستونگ، مسافر بس کے قریب دھماکا، 50افراد زخمی

مستونگ، مسافر بس کے قریب دھماکا، 50افراد زخمی

کوئٹہ… مستونگ سے نوشکی جانے والی مسافر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ سے نوشکی جانے والی بس کے قریب درینگڑہ کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی طور پریہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکا خیز مواد بس میں موجود تھا یا سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق50سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بعض اطلاعات میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :