18 جون ، 2016
برطانوی حکومت کو’جوکاکس ‘کےقتل سےپہلےہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں اورکسی سیاستدان کاقتل عین ممکن ہے۔
پولیس نےقاتل کےدائیں بازوکےانتہاپسندوں سےتعلق کی تحقیقات شروع کردی ہے۔صدراوبامانےکاکس کےشوہرکوفون کرکے قتل پرافسوس ظاہرکیاہے۔
برطانوی اخبارکےمطابق جوکاکس نےاپنےدوستوں کوپہلےہی آگاہ کیاتھاکہ کشیدگی اوربڑھتی ہوئی جارحانہ صورتحال کےسبب خواتین اراکین پارلیمنٹ کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں۔
جوکاکس کےقتل میں ملوث تھامس مائرپرباقاعدہ الزام عائدکردیاگیاہے اوراسےآج عدالت میں پیش کیاجائےگا۔ پولیس نے رکن پارلیمنٹ کےقاتل اوردائیں بازوکے انتہاپسندوں کےتعلق کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔