Time 15 جون ، 2025
دنیا

بھارت میں دریا پر بنا پُل گرنے سے 6 افراد ہلاک

بھارت میں دریا پر بنا پُل گرنے سے 6 افراد ہلاک
پونے میں پل دریا میں گرنے کے بعد کے مناظر—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر  پونے میں دریا پر  بنا پُل گرگیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں دریا پر بنے پُل پر لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کیلئے جمع تھے۔

بھارتی میڈیا نے بتایاکہ واقعے کے وقت پُل پر 100 کے قریب سیاح موجود تھے، پُل گرنے کے بعد کچھ سیاحوں نے دریا میں تیرکر جان بچائی تاہم کئی افراد دریا میں ہی بہہ گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پل گرنے کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایاکہ دریا میں بہہ جانے والے سیاحوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں حادثے کا شکار ہونے والا پُل 30 سال پرانا تھا، خستہ حالی کی وجہ سے سیاحوں کا وزن برداشت نہ کرسکا۔

مزید خبریں :