پاکستان
11 جون ، 2012

خیبر ایجنسی ،ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں 2افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی ،ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں 2افراد جاں بحق

پشاور… خیبر ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن لشکر کے کمانڈر سمیت 2افراد جاں بحق اور دو رضا کار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا، جس سے ایک شخص جاں بحق اور گاڑی تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع پرتحقیقاتی ٹیمیں پہنچ گئی تو اس دوران ایک اور دھماکا ہوگیا،جس کے نتیجے میں امن لشکر کا کمانڈر جاں بحق اور دو رضا کار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :