دنیا
18 جون ، 2016

میکسیکو کی کانگریس نے انسداد بدعنوانی بل منظورکرلیا

میکسیکو کی کانگریس نے انسداد بدعنوانی بل منظورکرلیا

 


میکسیکو کی کانگریس نے انسداد بد عنوانی کے بل کی منظوری دے دی ، جس میں بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزائیں شامل کی گئی ہیں۔


کانگریس میں منظور کئے گئے بل میں سرکاری عہدوں کے حامل افراد کے اثاثے ظاہر کرنے کے معاملے کو شامل نہیں کیا گیا، اس بل پر صدر کے دستخط کے بعد سرکاری عہدوں کے حامل افراد پر جیل کی سزائیں اور جرمانے میں اضافہ ہو جائے گا۔


میکسیکو کے صدر Enrique Pena Nietoکی جماعت کے ارکان اور اس کے اتحادیوں نے اثاثے ظاہر کرنے اور ٹیکس کے معاملے کو بل میں شامل نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیئے ۔

مزید خبریں :