پاکستان
11 جون ، 2012

میمو تحقیقاتی کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

میمو تحقیقاتی کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد… میموگیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو مرتب کرکے اسے سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کا قیام گذشتہ برس دسمبر میں ، سپریم کورٹ کے حکم پر ہوا تھا، اس اسکینڈل میں امریکی شہری منصور اعجاز نے سابق سفیر حسین حقانی پر الزامات عائد کئے تھے ، اس میں کہا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد اپریشن کے بعد حسین حقانی نے پاکستان کی سویلین حکومت کی حمایت میں امریکی حکام کو میمو لکھنے کا کہاتھا، ان الزامات کے مقدمہ میں سپریم کورٹ کی حکم پر میمو کمیشن نے تحقیقات کیلئے 24 اجلاس کئے ، اس دوران منصوراعجاز کا ویڈیو لنک بیان رکارڈ ہوا جبکہ حسین حقانی کے پاکستان آنے سے انکار کے باعث انکا بیان رکارڈ نہیں کیا گیا، کمیشن کے سیکریٹری اور اسلام آباد کے سیشن جج جواد عباس نے سربمہر تحقیقاتی رپورٹ کو آج سپریم کورٹ آفس میں جمع کرادیا ہے ، اس میں 3 سو سے زائد شواہد کواس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :