11 جون ، 2012
مستونگ… ضلع مستونگ میں کوئٹہ سے نوشکی جانے والی مسافربس کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق تین مسافر بسیں مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے نوشکی جارہی تھیں کہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں سڑک کنارے رکھا گیا دھماکہ خیزمواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں سے گذرنے والی ایک بس کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار چھ افراد جاں بحق جبکہ پچاس مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مستونگ اور کوئٹہ منتقل کردیاگیا،وہاں سے گزرنے والے ایک عینی شاہد ڈاکٹر مشتاق نے جیو نیوز کو بتایا کہ بظاہرلگتا ہے کہ دھماکہ سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل کے زریعے کیاگیا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب کیاگیا، دھماکے سے بس تقریبا مکمل تباہ ہوگئی۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔