پاکستان
11 جون ، 2012

پاکستان کے بالائی علاقوں میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے بالائی علاقوں میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد… پاکستان کے بالائی علاقوں میں آج درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، یہ زلزلہ تقریبا نصف گھنٹے کے وقفے سے دوبار آیا ، اسکا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے پہلے جھٹکے ، پاکستانی وقت کے مطابق دن 10 بج کر 2 منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ 4 تھی ، پھر تقریبا 27 منٹ بعد دوبارہ اسی جگہ زلزلہ آیا جو کی سطح زمین سے صرف دس کلومیٹر گہرائی سے آیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ 8 تھی ، اس زلزلے کے جھٹکے، پشاور، چترال، دیر ، سوات ، ایبٹ آباد، اسلام آباد سمیت ملحقہ مقامات پر محسوس کئے گئے۔

مزید خبریں :