پاکستان
11 جون ، 2012

سندھ ہائیکورٹ:ایڈیشنل ججز سے متعلق پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ کالعدم

سندھ ہائیکورٹ:ایڈیشنل ججز سے متعلق پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ کالعدم

کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے دو ایڈیشنل ججز سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے مطابق مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فل بینچ کا محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کے اعتراضات اور فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کالعدم قراردے دیا جبکہ جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس عرفان سادات خان کو جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں مستقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پٹیشن سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کی جانب سے دائر کی گئیں تھی جس میں سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر انور منصورخان اور بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیئے تھے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات غیر آئینی ہیں جس کا اختیار پارلیمانی کمیٹی کو نہیں ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو آج سنایا گیا۔

مزید خبریں :