پاکستان
11 جون ، 2012

سینئر قانون داں حامد خان بحریہ ٹاوٴن کے مقدمات سے الگ

سینئر قانون داں حامد خان بحریہ ٹاوٴن کے مقدمات سے الگ

اسلام آباد… پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان حامد خان نے خود کو بحریہ ٹاون کے مقدمات کی پیروی سے الگ کرلیا ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ پیشہ وارانہ وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ وہ اکتوبر 2009 سے بحریہ ٹاون کے مقدمات کی پیروی کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کو بحریہ ٹاون کے مقدمات کی پیروی سے کھبی نہیں روکا اور نہ ہی اس بارے بات کی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے فیصلے سے ملک ریاض کو آگاہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :