19 جون ، 2016
بلوچستان کے آئندہ سال کے بجٹ کےحوالے سے کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کاآئندہ سال کے بجٹ کےحوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری کررہےہیں۔
اجلاس میں صوبائی وزرا،اراکین اسمبلی،چیف سیکریٹری،سیکرٹری خزانہ سمیت متعلقہ حکام شریک ہیں،کابینہ آئندہ مالی سال کےلئےبجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج شام چار بجے پلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔