19 جون ، 2016
لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے ہارلی اسٹریٹ کلینک میں طبی معائنہ کرایا ہے۔
ہارلی اسٹریٹ کلینک میں ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے وزیراعظم نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعظم ڈاکٹرکی ہدایات پرپابندی سے عمل کررہے ہیں ۔
ایک ہفتے کے اندر ان کا ایک اورطبی معائنہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹراگلے چیک اپ میں وزیراعظم کو سفر سے متعلق بھی مشورہ دیں گے۔