11 جون ، 2012
لاہور… نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان نے بجلی کے شارٹ فال کو پاورپلانٹس کو تیل اورگیس کی سپلائی میں کمی کاشاخسانہ قرار دیا ہے ،ان کاکہناہے کہ پچھلے24گھنٹوں کے دوران بجلی کا شارٹ فال 4482میگا واٹ رہا ہے۔ این ٹی ڈی سی کے جاری اعدادوشمارکے مطابق پاورپلانٹس کو تیل اور گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 4482میگا واٹ رہا ہے،سسٹم کوہائیڈل سے 4417،تھرمل سے 1212 اور آئی پی پیز سے 5739 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے، کراچی کو700میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور سمیت بڑے شہروں میں 12،12گھنٹے اور چھوٹے شہروں اور دیہات میں 18،18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کے ساتھ پانی بھی بند ہے،جس سے شہری پریشان ہیں۔