20 جون ، 2016
امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور ڈیموکریٹس کی متوقع صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے نواسے ایڈن کی نئی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔
تصویریں چیلسی کلنٹن نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ ان میں ایڈن کلنٹن اپنے والدین ، نانا اور نانی کی گود میں نظر آرہا ہے۔
بچوں کی نانی ہیلری کلنٹن نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے نواسے ایڈن کلنٹن کی آمد پر خوش اور شکر گزار ہیں ۔
اس سے قبل چیلسی کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام شارلٹ ہے ۔