پاکستان
20 جون ، 2016

پشاور: فائرنگ سے واپڈا ایکسیئن اور ڈرائیور جاں بحق

پشاور: فائرنگ سے واپڈا ایکسیئن اور ڈرائیور جاں بحق

ٹارگٹ کلنگ، دشمنی یا پھر دہشت گردی،پشاور میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے واپڈا کے ریٹائرڈ ایکسیئن کو قتل کردیا گیا۔ فائرنگ سے ایکسیئن کا ڈرائیور بھی جاں بحق جبکہ گارڈ اور بھائی زخمی ہوگئے۔


سابق ایکسیئن واپڈا سجاد خان کچہری سے اپنے گھر جاہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر کار سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، سابق ایکسیئن سجاد اور ان کا ڈرائیور شیر علی موقع پر جاں بحق جبکہ بھائی اور گارڈ زخمی ہوگئے۔


زخمی گارڈ نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی تاہم وہ فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


 

مزید خبریں :