21 جون ، 2016
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے بعد ڈنڈے کا وار کرکے اپنی ماں کو ہلاک کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
تھانہ راجارام پولیس کےمطابق جائیداد کے تنازع پر اسلم نے اپنی ماں نسیم بی بی کے سر پر ڈنڈا مارا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کےبعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔
تاہم پولیس نے شجاع آباد کے نواحی علاقے رسول پور میں چھاپا مار کر اسلم کو گرفتار کرکے ، مقدمہ درج کرلیا ۔