دنیا
21 جون ، 2016

امریکا:مشتبہ افرادکواسلحےکی فروخت روکنےکابل منظور نہ ہوسکا

امریکا:مشتبہ افرادکواسلحےکی فروخت روکنےکابل منظور نہ ہوسکا

 


مشتبہ دہشت گردوں کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کیا گیا بل منظور نہ ہوسکا ۔


ری پبلکن ارکان کی جانب سے سینیٹ میں بل پیش کیا گیا جس میں تجویز پیش کی گئی تھی کہ اسلحہ خریدنے والے افراد کا پس منظر جاننے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا جائے اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جن افراد سے دہشت گردی کے شبہے میں تفتیش کی گئی ہو انہیں اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔


تاہم بل کے حق میں صرف 53 ووٹ آئے جبکہ بل منظور ہونے کے لیے 60 ارکان کی حمایت درکار تھی ۔اس وقت بھی سینیٹ میں اسلحے پر پابندی کے تین بل زیر غور ہیں جن پر اس ہفتے ووٹنگ ہوگی ۔

مزید خبریں :