دنیا
21 جون ، 2016

بان کی مون سعودی عرب کے نائب ولی عہد سے ملاقات کریں گے

بان کی مون سعودی عرب کے نائب ولی عہد سے ملاقات کریں گے

 


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کل سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ۔


ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان یمن میں جاری تنازع کے حوالے سے بات کی جائے گی ۔


گزشتہ سال اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں یمن میں بمباری کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو ٹھہراتے ہوئے ان کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیے تھے ۔

جبکہ سعودی عرب نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی ۔

مزید خبریں :