پاکستان
21 جون ، 2016

سندھ میں امن و امان کےجائزے کیلئے اجلاس آج ہوگا

سندھ میں امن و امان کےجائزے کیلئے اجلاس آج ہوگا

 


سندھ میں امن و امان کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس آج ہو گا۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں اہم حکام شامل ہوں گے اور سندھ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔


گزشتہ شب، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو فون کیا اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے کے ممکنہ اغوا کے بارے میں گفتگو اور اویس علی شاہ کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔


گورنر سندھ عشرت العباد خان نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ٹیلی فون اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسی دوران وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو بھی فون کیا اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں :