21 جون ، 2016
نواب شاہ پولیس نے پیٹرول پمپ پر کھڑی مسافر وین سے خود کش جیکٹ برآمد کرکے وین ڈرئیور کو گرفتار کر لیا۔بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا۔
ڈی ایس پی سکرنڈ انور درانی کےمطابق پولیس کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ حب چوکی سےنواب شاہ آنے والی مسافر وین میں خود کش جیکٹ موجود ہے۔
پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےسانگھڑ روڈ پر پیٹرول پمپ پر کھڑی مسافروین کےخفیہ خانےمیں چھپائی گئی خود کش جیکٹ برآمد کرلی،جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا،وین ڈرائیور کو گرفتار کرکےتفتیش جاری ہے۔