21 جون ، 2016
دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے ، دریائے پنج کوڑہ میں دیر جبکہ دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ جہاں پانی کا اخراج 52 ہزار 970 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 79 ہزار 237 کیوسک ریکارڈکیا گیا اور یہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے پنج کوڑہ میں دیر، دریائے سوات میں خیالی اور چارسدہ روڈ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں خیرآباد اٹک کے مقام پر پانی کا اخراج 1 لاکھ 47 ہزار 430 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبے کے دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔