پاکستان
21 جون ، 2016

آرمی چیف جنرل راحیل شریف چیک ریپبلک بھی جائیں گے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف چیک ریپبلک بھی جائیں گے

 


آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی میں ہیں جہاں انہوں نے جرمنی کے چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر دفاع سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعلقات اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں ملکوں کی عسکری قیادت نے دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تربیتی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ۔

جرمن عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اورپاکستان کے تجربے سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جرمن وزارت دفاع پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے دو روزہ دورے کے بعد آرمی چیف چیک ریپبلک جائیں گے اور اعلیٰ عسکری و سول قیادت سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :