11 جون ، 2012
ڈیرہ غازی خان… ڈیرہ غازی خان کے علاقہ کوٹ چٹھہ میں تین نامعلوم افراد نے گونگی بہری لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جسم سگریٹ سے داغا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ کوٹ چٹھہ کی رہائشی گونگی بہری لڑکی کو ایک ہفتہ قبل تین نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا اور پانچ روز تک مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے لڑکی پر تشدد کیا اور جسم کو سگریٹ سے داغا، پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ لڑکی کے ماں باپ فوت ہوچکے ہیں اور ڈیڑھ سال قبل شوہر بھی چھوڑ کر چلا گیا اور بچے کو بھی ساتھ لے گیا ہے۔ لڑکی اپنی خالہ کے گھر رہائش پذیر ہے۔