پاکستان
11 جون ، 2012

لاپتہ نیٹو کنٹینرز کیس، نیب سے تفتیش کی جامع رپورٹ طلب

لاپتہ نیٹو کنٹینرز کیس، نیب سے تفتیش کی جامع رپورٹ طلب

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے پاکستان کے راستے افغانستان جانے کے دوران اتحادی افواج کے ہزاروں کنٹینرز لاپتا ہونے کے کیس میں نیب سے تفتیش کی جامع رپورٹ طلب کرلی ہے، ججز نے ریمارکس میں کہاہے کہ معاملہ تو 52 ارب روپے کا ریونیو ، چوری سے بھی بڑھ گیا ہے، اس میں ملوث بڑی مچھلی کو نہیں پکڑا جارہا چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیٹو کنٹینرز کیس کی سماعت کی، نیب کے حکام نے عدالت کو بتایاکہ انہیں یہ کیس نومبر 2011ء میں تفتیش کیلئے حوالے ہوا، اس اسکینڈل میں تیس ہزار کنٹینر افغانستان نہیں پہنچے اور لاپتا ہوگئے،6 کلیئرنگ ایجنٹس گرفتار کئے ہیں، باقی کی نشاندہی جاری ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ اس کیس میں اربوں روپے کا ریونیو ضائع ہوا ہے، سات ماہ گزرگئے، نیب نے واضح پیشرفت نہیں کی، جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئے کہ صرف ٹرک ڈرائیور پکڑے جارہے ہیں، بڑی مچھلی آرام سے بیٹھی ہے، ایک وکیل راجا عامر نے عدالتی معاونت کیلئے موقف پیش کیا کہ کیس میں کسٹمز آفیسرز سمیت سب کو بچایا جارہا ہے، نیب کے 8 اسٹیشنز پر کہیں بھی ریگولر ڈی جی نہیں ہے، وہاں ایک پی سی او جج کو ڈی جی لگادیا گیا ہے، عدالت نے ان سے اس ڈی جی جی کا نام پوچھا تو انہوں نے کہاکہ یہ انور بھنڈر ہیں ، بعد میں سماعت 15 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :