پاکستان
11 جون ، 2012

عظمیٰ ایوب کیس، پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرادی گئی

عظمیٰ ایوب کیس، پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرادی گئی

پشاور… عظمیٰ ایوب گینگ ریپ کیس میں نامزد ملزمان کے جھوٹ پکڑنے والی مشین پر لئے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں جمع کراد ی گئی۔عظمی ایوب سمیت 17ملزمان کی پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے پاس جمع کرادی گئی۔ پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عتیق اللہ وزیر نے جمع کرائی۔ پولی گرافک ٹیسٹ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے جو فارینسک سائنس لیبارٹریز لاہور سے کرایا گیا ہے۔ ملزمان میں تین پولیس اور دو پاک فوج کے اہل کاربھی شامل ہیں۔ عظمی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں کرک پولیس کی مدد سے اغواء اور بعد میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کا پشاو ر ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

مزید خبریں :