11 جون ، 2012
کراچی کے علاقے پاک کالونی سے پولیس نے بھتا مافیا کے دو کارندوں کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق پاک کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد بھتامافیا کے دو کارندے گرفتار کر کے کلاشنکوف اور ٹی ٹی پستول برآمدکر لی۔ملزمان کھارادر سمیت اولڈ سٹی ایریاز کی تھوک مارکیٹوں کے تاجروں سے بھتا وصول کرنے جارہے تھے۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔