23 جون ، 2016
ضلع بدین میں نہری پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کر لی، مختلف علاقوں میں کاشت کی جانے والی فصلیں اور چارہ سوکھ کر تباہ ہورہا ہے، خیر پورکمبوہ،ملکانی شریف ،پنگریو اور ملحقہ علاقوں میں نہری پانی کی قلت زیادہ ہے جس نے زرعی اراضی کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے ۔
کاشتکاروں نے الزام لگایا ہے کہ نصیر کینال سے بڑے سیاستدان اور بااثر شخصیات ان کے حصے کا پانی چوری کر کے اپنی اراضیوں کو سیراب کر رہے ہیں جس کے باعث نہروں کے آخری سرے پر غریب کاشتکاروں کی فصلیں مکمل طور پہ تباہ ہو گئی ہیں اور کاشتکاروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے ۔ علاقے میں زرعی اراضیوں کو اٹھارہ نہریں پانی فراہم کرتی ہیں مگر گزشتہ چھ ماہ سے ان نہروں میں پانی فراہم نہیں کیا گیا۔