23 جون ، 2016
شکارپور میں زمین کے تنازع پر دوگروہوں میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گڑ ھی یاسین کے قریب گوٹھ عبد الرحمن شر میں شر برادری کے دو گروپوں میں زمین کے دیرینہ تنازع پر تصادم ہوگیا ،جس میں دونوں جانب سے اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا،جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ایس ایس پی عمر طفیل کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور حالت پر قابو پانے کے لئے تین پولیس چوکیاں قائم کردی گئیں ہیں جبکہ 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال گڑھی یاسین منتقل کردیا گیا ہے ۔