23 جون ، 2016
گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے قینچی کے وارکرکے بیوی کو زخمی کردیا۔بچانےکی کوشش میں بیٹی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کےمطابق گرجاکھ میں طارق نامی شخص نشہ کا عادی تھا۔کام کاج نہ کر نے اور نشہ کےباعث گھر میں اکثر بیوی سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ آج بھی دونوں میاں بیوی کےدرمیان جھگڑا ہوا۔جس پر طارق نے قینچی سےوار کرکے اُسے زخمی کردیا۔
ماں کو بچانے کی کوشش میں جب بیٹی بیچ میں آئی تو قینچی کےتیز وار نے اُسکی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتا رکرلیا اور بیو ی کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔