23 جون ، 2016
لاہور ہائیکورٹ میں پولیس نے قتل کے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی ۔
عدالت نے قتل کیس کے ملزم احمد رضا کی ضمانت کی درخواست خارج کی تواس نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی، وہاں موجود اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا ،اس دوران ملزم نے خوب مزاحمت کی،مگر اس کی ایک نہ چلی۔
ملزم پر ایک خاتون فرح کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے ۔