پاکستان
23 جون ، 2016

بنی گالہ فائرنگ واقعہ،ہلاکتیں پانچ ہوگئیں

بنی گالہ فائرنگ واقعہ،ہلاکتیں پانچ ہوگئیں

 


بنی گالہ فائرنگ واقعہ میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد دم توڑ گئے ، واقعہ میں پولیس اہلکار سمیت جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ پمزاسپتال میں زیر علاج جاں بحق ہونے والوں میں ارم اور اس کا ساڑھے تین سالہ بیٹا شامل ہیں۔


گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں پولیس اہلکار کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے بزرگ خاتون سمیت ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہو گئی تھیں۔


پولیس کے مطابق پولیس اہلکار جاوید نے مکان خالی کرانے کے تنازع پر خاتون وکیل ارم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ارم اور ارشد نامی نوجوان سمیت گھر میں موجود ایک 65 سالہ خاتون حاجرہ بھی ہلاک ہو گئیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار جاوید نے فائرنگ کے بعد گولی مار کر خود کشی کر لی۔

مزید خبریں :