23 جون ، 2016
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی بائولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات حاصل کی جا ئیں گی۔
ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کے عہدہ سنبھالتے ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کام میں تیزی آگئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عا قب جاوید نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کریں گے ،مدثر نذر نے انہیں راضی کر لیا ہے۔
عاقب جاوید لاہور قلندر میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، وہ نیشنل اکیڈمیز میں ہونے والے مختلف پروگرامز کے دوران کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپنگ کوچ اور سینئر فیلڈنگ کوچ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ آل راونڈرز کا کیمپ جلد لگایا جا ئےگا جس میں ملک بھر سے 20 سے 24 آل راونڈرز کو بلایا جا ئے گا ۔