پاکستان
11 جون ، 2012

شاہراہ دستور پر ن لیگ کی ریلی،ایوان صدر جانے کی کوشش

شاہراہ دستور پر ن لیگ کی ریلی،ایوان صدر جانے کی کوشش

اسلام آباد…چودھری نثارکی قیادت میں ن لیگ کی جانب سے شاہراہ دستورپرریلی نکالی گئی جہاں اکین قومی اسمبلی کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ریلی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اورپولیس میں زبردست دھکم پیل بھی ہو ئی ۔چودھری نثارکی قیادت میں ن لیگ کے اراکین وکارکنوں نے ایوان صدرکی طرف مارچ کیا ،اس دوران لیگی اراکین نے ایوان صدر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جسے پولیس نے روک دیا ہے۔ریلی کے شرکاء نے گوزرداری گوکے نعرے لگائے ۔شرکاء نے ایوان صدر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر ن لیگ کے کارکنوں اورپولیس میں ایوان صدرکے باہرہاتھاپائی بھی ہو ئی ،اس دوران مسلم لیگ(ن)کے بعض کارکنوں کی ایوان صدرکے گیٹ پرچڑھنے کی کوشش کی ۔شرکاء کو پولیس کی جانب سے روکے جانے پر شرکاء نے راکین پارلیمنٹ اورکارکنوں کے ساتھ ایوان صدرکے سامنے دھرنا دیا ،اس موقع پر چوہدری نثار نے خطاب میں کہا کہ آج کی ریلی جعلی حکمرانوں کیلئے پیغام ہے،دوسزایافتہ افرادایوان صدراوروزیراعظم ہاوٴس پرقابض ہیں،زرداری محل سے نکل کرعوام کی حالت دیکھیں۔

مزید خبریں :