24 جون ، 2016
برطانوی پارلیمنٹ کی رکن سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی برطانیہ کے لیے ایک دھچکاہے،علیحدگی کامعاملہ کافی عرصےسےچل رہاتھا۔
ممبربرطانوی پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نےماضی میں بھی کہاتھاکہ ایسی تحریکوں کوسپورٹ نہ کیا جائے۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سےالحاق یا علیحدگی کے معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کرنے کی پارلیمانی پٹیشن پراب تک ڈیڑھ لاکھ دستخط ہوچکے ہیں۔