26 جون ، 2016
پاک بھارت وزرائےداخلہ ملاقات اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں ہوگی ، یہ ملاقات سارک وزرائےداخلہ کے اسلام آبا دمیں منعقد ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے ۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور ان کے بھارتی ہم منصب راجناتھ سنگھ کے درمیان یہ پہلی ملاقات اسلام آباد میں سارک وزراء داخلہ کانفرنس کے موقع پر ہوگی۔
بھارت نے اپنے وفد کے دورہ پاکستان کی زبانی یقین دہانی کرا ئی ہے،تاہم پاکستان کو باضابطہ یقین دہانی کا انتظار ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اگست سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی سہ روزہ سارک وزرا ءداخلہ کانفرنس میں سارک ممالک کے وزرا داخلہ اور متعلقہ مندوب شرکت کریں گے۔
اس موقع پر پاک بھارت سیکرٹری داخلہ سطح کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ سیکرٹری داخلہ عارف خان اپنے بھارتی ہم منصب شری ہری بھائی پارتھی پائی سے ملاقات کریں گے جبکہ 4 اگست کو سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے وزارت داخلہ کا نیشنل پولیس بیور و خاموشی سے متحرک ہے ۔