11 جون ، 2012
کراچی…فیملی گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور ملک کے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض پیر کی شب کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق اس سے قبل وہ اپنے ذاتی طیارے میں پیر کی شام دبئی سے کراچی پہنچے تھے جہاں انکے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ سے ایندھن بھروایا جس کے بعد وہ اسلام آبا د روانہ ہوگئے۔ غالب گمان یہ ہے کہ ملک ریاض منگل کی صبح سپریم کورٹ میں پیش ہوکر فیملی گیٹ اسکینڈل سے متعلق اپنی صفائی پیش کرینگے اور بیان ریکارڈکرائینگے۔ادھر انکے وکیل زاہد بخاری نے کامران خان شو میں میزبان کامران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے موکل ملک ریاض اپنی علالت کے باوجود ڈاکٹروں کی مرضی کے بغیر صرف اسی وجہ سے پاکستان آئے ہیں کہ عدالت کا وقار برقرار رہے لہذاٰ وہ منگل کو یقینا پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرائینگے۔