11 جون ، 2012
اسلام آباد…فیملی گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ وہ منگل کی صبح سپریم کورٹ میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرائینگے اور اس سے قبل وہ میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں کرسکتے،انھوں نے خیالات کا اظہار پیر کی رات اسلام آباد ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ کیونکہ عدالت میں زیرسماعت ہے لہذٰا وہ اس پر اس وقت کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ عدالتی حکم کے منافی ہوگا۔اس موقع پر صحافیوں اور انکے حفاظتی عملے کے درمیان کچھ بدمزگی بھی ہوئی تاہم ملک ریاض نے اپنے عملے کو سختی سے منع کیا کہ وہ صحافیوں سے کسی قسم کی بدتمیزی اور دہکم پیل نہ کریں۔بعدازاں وہ سخت سیکورٹی میں روانہ ہوگئے۔