27 جون ، 2016
پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل غصے میں آگئے، ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر ان کا پارہ چڑھ گیا، وہ کہتے ہیں کہ سلیکٹرز انہیں سائیڈ لائن کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل غصے میں آگئے، کسی بیٹسمین کو آؤٹ کرنے پر نہیں بلکہ ٹیم سے خود آؤٹ ہونے پر عمر گل کا پارہ چڑھ گیا، کہتے ہیں سلیکٹرز مجھے سائیڈ لائن کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل،قومی ٹیم سے اپنا نام گل ہونے پر چراغ پا ہوگئے،پی سی بی سے شکوہ کیا،کہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے،پتا نہیں کہ اب انہیں موقع ملے گا یا نہیں،لیکن میرے کیس کو صیح طریقے سے ہینڈل نہیں کیا جارہا۔
33سالہ عمر گل کو تین سال ہوگئے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے، آخری ون ڈے اپریل 2015ءاور آخری ٹی ٹوئینٹی اس سال جنوری میں کھیلا تھا ۔
عمر گل کہتے ہیں کہ وہ شور مچانا نہیں چاہتے لیکن جب لوگ انہیں بے کار بولرسمجھتے ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے،وہ کئی بار انجری کا شکار ہوئے لیکن کون سا فاسٹ بولر ہے جو انجری کا شکار نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2015ءسے پہلے انہوں نے خود کو فٹ ثابت کیا لیکن اس کا صلہ نہیں ملا۔عمر گل کو پی سی بی کی دہری پالیسی پر بھی گلہ ہے،کہتے ہیں سلیکٹرز مجھے سائیڈ لائن کرنا چاہتے ہیں اور مجھے پر اعتماد نہیں کرتے۔