28 جون ، 2016
انگلینڈ خواتین نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی 202 رنز کے بھاری فرق سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔
میزبان ٹیم نے اوپنر ٹیمی بیومونٹ کے 168، جورجیا ایلوس کے 77، نٹالی شائیور کے 48 اور لورین ون فیلڈ کے 43 رنز کی مدد سے اسکور بورڈ پر 366 رنز کا بھاری بھرکم ہندسہ سجایا۔
پاکستانی بولنگ ناکام رہی، کپتان ثنا میر نے نو اوورز میں 69 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔ جواب میں گرین شرٹس اننگز کی بساط 164 پر لپیٹ دی گئی۔
کیتھرین برنٹ کی تیز رفتاری کا پاکستانی بیٹرز کے پاس جواب نہ تھا، انہوں نے تیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سدرہ نواز نے 47، بسمہ معروف نے 33 اور ثنا میر نے 29 رنز اسکور کیے۔بیومونٹ کو بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔